(ایجنسیز)
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اسرائیل کو خالص "یہودی ریاست" قرار دلوانے کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق نتین یاھو نے یہ بات "تل ابیب" میں "فریڈم ہاؤس" کے دورے کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر صورت میں یہودی قوم کے تشخص کو قائم رکھنا ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم وہ تمام اسباب اور وسائل استعمال کریں جن کے ذریعے
یہودیوں کے قومی مطالبات کا تحفظ ہوسکے۔ نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ ہم قانون سازی کے ذریعے اسرائیل کو یہودی ریاست بنانے کے لیے کوششیں تیز کریں گے۔
ادھر دوسری جانب اسرائیلی حکومت میں شامل انتہا پسند رکن کنیسٹ اور حکمراں اتحاد کے سربراہ "یاریو لیفین" نے وزیراعظم نیتن یاھو کے اس بیان کو "تاریخی" قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت کی ہے۔ مسٹر یاریف کا کہنا ہے کہ اسرائیل یہودیوں کا ملک ہے اور ہم جس طرح چاہیں یہودیوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔